25 سال بعد قلیوں کو ٹھیکیداری نظام سے نجات مل گئی

 قلیوں کو کمائی سے کسی ٹھیکیدار کو کمیشن نہیں دینا پڑے گا، نوٹیفکیشن جاری 
لاہور (این این آئی)وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کے فیصلے کے تحت 25 سال بعد لاہور اسٹیشن کے قلیوں کو ٹھیکیداری نظام کی غلامی سے نجات مل گئی،اب قلی بھائیوں کو اپنی کمائی سے کسی ٹھیکیدار کو کمیشن نہیں دینا پڑے گالاہور ڈویڑن نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق قلی بھائی سٹیشن مینیجر کی نگرانی میں کام کریں گے۔