میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات عیدالفطر کے بعد لینے کا فیصلہ

    لاہور (یواین پی) پنجاب میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات عیدالفطر کے بعد لینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات رمضان اور عیدالفطر کے بعد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے صوبائی وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات نے اعلان کیا ہے کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات رمضان المبارک اور عیدالفطر کے بعد لیے جائیں گے، جس کے تحت میٹرک امتحانات 24 مارچ 2026ء سے شروع ہونے کا امکان ہے جب کہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا