23ویں فارما ایشیا انٹرنیشنل نمائش کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہو گی

 2 سے 4 دسمبر تک نمائش میں وفاقی وصوبائی وزراء سمیت متعدد ملکی و غیر ملکی ماہرین کی شرکت متوقع
کراچی (آن لائن)23ویں فارماایشیا انٹرنیشنل نمائش 2025، پاکستانی فارماصنعت کے لیے ایک اہم سنگِ میل قراردیا گیا ہے ۔ پاکستان کی فارما انڈسٹری میں جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹلائزیشن کے فروغ کے لیے ایس آئی ایف سی کا مؤثر اقدام ہے۔23ویں فارما ایشیا انٹرنیشنل نمائش 2 سے 4 دسمبر 2025 تک کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہو گی۔نمائش میں وفاقی وصوبائی وزراء سمیت متعدد ملکی و غیر ملکی ماہرین کی شرکت متوقع ہے۔ایونٹ ای کامرس گیٹ وے پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے زیرِ اہتمام، پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن اور ایس آئی ایف سی کی اسٹریٹجک معاونت سے منعقد ہوگا۔نمائش میں 25 ہزار سے زائد انڈسٹری کے ماہرین، 750 سے زیادہ اسٹالز اور 100 سے زائد غیر ملکی نمائش کنندگان کی شمولیت متوقع ہے