پشاور(آئی این پی )مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی ملاقات کے دوران ایک دوسرے سے شکوے کیے گئے، ملاقات ایک گھنٹے پر مشتمل تھی اور کافی تنا ئو والی رہی۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملاقات میں 95 فیصد بات چیت صوبے کے مسائل پر ہوئی جبکہ 5 فیصد سیاسی امور پر مرکوز رہی، وزیراعظم نے پورے تحمل کے ساتھ بات سنی اور وزیراعلی نے مالی مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے وزیراعلی سہیل آفریدی کی نیشنل ایشوز پر میٹنگ میں عدم شرکت پر تنقید کی، جس پر وزیراعلی نے جواب دیا کہ وہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہونے کی وجہ سے شامل نہیں ہو سکے۔