برطانوی پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کے تعلقات کا پُل ہے:خواجہ آصف

برطانوی پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کے تعلقات کا پُل ہے:خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی اسلام آباد میں ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

 خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور پاکستانی کمیونٹی برطانیہ میں ایک پُل کا کردار ادا کرتی ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مستحکم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک برطانیہ تعلقات عالمی امن اور سلامتی کے مشترکہ مقاصد سے جڑے ہیں۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے ذریعے ٹھوس پیش رفت ہوگی اور اس کے لیے موجود فورمز کا فائدہ اٹھایا جائے گا۔ ہائی کمشنر جین میریٹ نے بھی دونوں ممالک کے درمیان موجودہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔