پنجاب پولیس، سی ٹی ڈی ٹیموں نے کارروائی کی ، دہشتگرد پسپا ہو کرپہاڑوں پر فرار ہو گئے
لاہور ( کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس نے خیبر پختونخوا بارڈر کے قریب دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن کیا ، خوارجی دہشتگردوں کے دوٹھکانے مسمار کردیئے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈی جی خان کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی پولیس اور سی ٹی ڈی ٹیموں کی مشترکہ کوشش تھی ۔ دہشتگردوں نے بھاری اسلحے سے حملہ کیا تاہم ٹیموں نے ڈی پی او ڈیرہ غازی خان کی زیرقیادت بھرپور جوابی کارروائی کی۔ دہشتگرد پسپا ہو کر پہاڑوں کی طرف فرار ہوگئے۔پولیس اور سی ٹی ڈی ٹیموں نے دہشتگردوں کے دو ٹھکانے مسمار کرکے انہیں جلا دیا۔ آپریشن میں تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے۔ آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے کامیاب کارروائی پر ڈی جی خان پولیس اور سی ٹی ڈی ٹیموں کو شاباش دی۔پنجاب پولیس نے 2024 میں خوارجی دہشتگردوں کے 18 حملے ناکام بنائے، دہشتگردوں کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔