ڈیرہ غازی خان (خصوصی رپورٹ )ڈیرہ غازی خان میں پولیس نے سرچ آپریشنز کے دوران دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کرکے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔ ڈی پی او ڈیرہ غازی خان طارق ولایت کے مطابق علاقے میں دہشتگردوں کیخلاف متعدد کامیاب کارروائیاں کی گئیں جس کے بعد دہشتگرد علاقہ چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں، حکومت پنجاب کے اپ گریڈیشن کیلئے 28 کروڑ روپے کے فنڈ سے پولیس کا مورال بلند ہوا ،علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ، ڈیرہ غازیخان کے سرحدی علاقوں میں جدید ڈرونز اور نگرانی کا نظام فعال کر دیا گیا۔