لاہور(سپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور سری لنکا کے میچ میں دونوں جانب سے اسپورٹس مین اسپرٹ کا اعلیٰ مظاہرہ کیا۔یو اے ای میں کھیلے جا رہے ایشیا کپ 2025 میں بھارتی ٹیم کی جانب سے بغض پاکستان میں اسپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں بکھیرے جانے کی خبریں شہ سرخیوں میں جگہ پا رہی ہیں۔ جنٹلمیں گیم کہلائے جانے والے کرکٹ کے کھیل میں بھارتی کھلاڑی حسب روایت میچ میں پاکستانی کرکٹرز سے ہاتھ نہیں ملا رہے اور سیاسی گفتگو کر کے بھی ماحول پراگندہ کر رہے ہیں۔تاہم جہاں بھارت کی جانب سے اسپورٹس مین اسپرٹ اور اخلاقی قدروں کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں۔ وہیں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ میں اسپورٹس مین اسپرٹ کی اعلیٰ ترین مثال قائم کر کے بھارتیوں کو ان کا اصل چہرہ دکھایا گیا۔ایسا نہیں کہ اس میچ میں حریفوں کے درمیان گرما گرمی نہیں ہوئی۔ سری لنکا کی بیٹنگ میں جب ابرار احمد نے ہسارنگا کو بولڈ کیا تو ان ہی کے انداز کی نقل اتار کر جشن منایا۔جب گرین شرٹس کی بیٹنگ ا?ئی تو ہسارنگا نے ہاتھوں ہاتھ بدلہ اتار دیا اور پاکستانی بیٹر کو ا?و?ٹ کرنے کے بعد ابرار کے ایکشن کی نقل کر دی۔تاہم میچ ختم تو گرما گرمی بھی ختم۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے سے مذاق کیا اور کھیل کو کھیل رہنے دیا۔ وہ بچوں کی طرح ڈریسنگ روم نہیں بھاگے۔ بلکہ میدان میں کھڑے رہے۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر ابرار احمد اور ہسارنگا کے اسٹائل کے چرچے رہے۔ کسی نے لکھا کہ یہ ہوتی ہے، اسپورٹس مین اسپرٹ اور کسی نے کہا کہ ہر ایکشن کا ری ایکشن ہوتا ہے۔