سٹیو سمتھ کا سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک) آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے افغانستان کے خلاف میچ میں اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔لاہور میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے نویں میچ میں  آ سٹریلوی وکٹ کیپر جوش انگلس نے امپائر کی جانب سے اوور پکارے جانے سے قبل ہی نور احمد کے کریز چھوڑنے پر انہیں رن آؤٹ کیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نور احمد ساتھی کھلاڑی عظمت اللہ عمرزئی سے بات کرنے بیچ پچ پر چلے گئے جبکہ امپائر نے اوور نہیں کہا تھا۔ری پلے میں دکھایا گیا کہ نور کیریئر سے باہر ہیں لیکن اسٹیو اسمتھ نے امپائر کو تھرڈ امپائر کی جانب سے اشارہ کرنے سے منع کردیا۔اگر اسٹیو اسمتھ اپیل واپس نہیں لیتے تو نور رن  آؤٹ ہوجاتے۔واضح رہے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 273 رنز بنائے تھے۔