مریم نواز کی عظمیٰ بخاری کی بیٹی کی شادی میں شرکت، خوبصورت تصاویر وائرل

مریم نواز کی عظمیٰ بخاری کی بیٹی کی شادی میں شرکت، خوبصورت تصاویر وائرل

لاہور: پنجاب کی صوبائی وزیرِ اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری کی صاحبزادی ودیعت فاطمہ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

 ان کے نکاح کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سمیت اہم سیاسی و سرکاری شخصیات نے شرکت کی اور نوبیاہتا جوڑے کو مبارک باد پیش کی۔تفصیلات کے مطابق ودیعت فاطمہ کا نکاح بیرسٹر سید موسیٰ رضا کے ساتھ اتوار کے روز لاہور میں ایک نجی تقریب کے دوران ہوا۔ تقریب میں اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور مختلف سیاسی و سرکاری شخصیات نے شرکت کی۔

مریم نواز کی تقریب میں شرکت، جوڑے کو مبارک باد

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عظمیٰ بخاری کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں شرکت کی اور نوبیاہتا جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب سے دولہا بیرسٹر سید موسیٰ رضا کا تعارف بھی کروایا۔مریم نواز کی تقریب میں شرکت کے دوران بنائی گئی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں، جن میں وہ شادی کی خوشیوں میں شریک دکھائی دے رہی ہیں۔

سیاسی و سرکاری شخصیات کی بڑی تعداد شریک

ودیعت فاطمہ کے نکاح کی تقریب میں صوبائی وزیرِ صحت خواجہ سلمان رفیق، پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر ظہیر اقبال چنڑ، معاونِ خصوصی سلمیٰ بٹ اور پارلیمانی سیکریٹری شازیہ رضوان سمیت دیگر سیاسی و سرکاری شخصیات نے شرکت کی۔تقریب میں شریک مہمانوں نے عظمیٰ بخاری اور ان کے اہلِ خانہ کو مبارک باد دی اور نئے ازدواجی سفر کے آغاز پر جوڑے کے لیے خوشیوں، کامیابی اور خوش حالی کی دعائیں کیں۔

عظمیٰ بخاری نے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں

عظمیٰ بخاری نے اپنی بیٹی کی شادی کی تصاویر خود فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کیں، جس کے بعد تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔تصاویر سامنے آنے کے بعد صارفین کی جانب سے بھی نوبیاہتا جوڑے کے لیے مبارک باد اور نیک تمناؤں کے پیغامات دیے جارہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے ودیعت فاطمہ اور بیرسٹر سید موسیٰ رضا کے لیے خوش گوار اور کامیاب ازدواجی زندگی کی خواہش کا اظہار کیا۔