آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سلسلے میں افغانستان کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی۔
ٹیم کو سخت سیکیورٹی میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا۔ افغان کرکٹ ٹیم آج آرام کرے گی اور کل سے لاہور میں باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔
افغان اسپنر اے ایم غضنفر انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے باہر
افغانستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے، ٹیم کے اسپنر اے ایم غضنفر انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے ہیں۔ افغانستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ غضنفر کو فریکچر ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے وہ 4 ماہ تک کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔ ان کی جگہ متبادل کھلاڑی کے اعلان کا امکان ہے۔