عمران خان پر دباؤ ڈال کر ڈیل کے لیے مجبور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے؟ پی ٹی آئی رہنما کا بیان

عمران خان پر دباؤ ڈال کر ڈیل کے لیے مجبور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے؟ پی ٹی آئی رہنما کا بیان

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان پر دباؤ ڈال کر انہیں کسی ڈیل پر مجبور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے؟ اس حوالے سے خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملاقاتوں پر پابندی جعلی حکومت کے ہوش و حواس کھونے کا واضح ثبوت ہے۔

بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ قید میں موجود عمران خان نے جعلی حکومت کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں۔ ملاقاتوں پر پابندی اور دیگر سختیوں کا مقصد عمران خان پر دباؤ ڈال کر انہیں کسی ڈیل کے لیے مجبور کرنا ہے، مگر حکومت یہ بات ذہن نشین کر لے کہ عمران خان، نواز شریف کی طرح کسی ڈیل کا حصہ نہیں بنیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ مینڈیٹ چور حکومت نہ صرف بنیادی انسانی حقوق پامال کر رہی ہے بلکہ توہینِ عدالت کی بھی مرتکب ہو رہی ہے۔ ملاقاتوں پر پابندی شکوک و شبہات کو جنم دے رہی ہے، جس سے کارکنوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔بیرسٹر سیف نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملاقاتوں پر پابندی فوری طور پر ختم کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز کے قول و فعل میں تضاد واضح ہو چکا ہے۔ وہ جلسوں میں عمران خان کو سہولیات دینے کی بات کرتی ہیں، مگر حقیقت اس کے برعکس ہے۔