لاہور(آئی این پی )وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اطراف نو برڈ زون قرار دیے گئے علاقوں کو مکمل طور پر صاف کرنے کے لیے 30 جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی ۔ میڈیارپورٹ مطابق ایک سرکاری اہلکار نے بتایا ہے کہ ایئرپورٹ کے گرد 8 کلومیٹر کے دائرے کو محفوظ بنانے کے لیے نو برڈ زون مہم کے تحت کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔محکمہ وائلڈ لائف، محکمہ تحفظ ماحولیات اور ضلعی انتظامیہ مشترکہ طور پر اقدامات کر رہی ہیں۔اہلکار کے مطابق لاہور کینٹ، والٹن کینٹ اور ایل ڈبلیو ایم سی کی حدود میں صفائی کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں تاکہ ایئرپورٹ کے قریب پرندوں کی موجودگی روکی جا سکے۔