طیارہ صوبہ ہمدان میں رات کے وقت حادثے کا شکار ہوا‘وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع
تہران (آئی این پی )ایران میں تربیتی پرواز کے دوران ایرانی فضائیہ کا جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق طیارہ صوبہ ہمدان میں رات کے وقت حادثے کا شکار ہوا، حادثے میں ایک پائلٹ جاں بحق ہوگیا، وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی۔