دفعہ 144 کے نفاذ کے دوران پہیہ جام، شٹر ڈاؤن اور زبردستی دکانیں بند کرانے کی اجازت نہیں

دفعہ 144 کے نفاذ کے دوران پہیہ جام، شٹر ڈاؤن اور زبردستی دکانیں بند کرانے کی اجازت نہیں

ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہر میں نافذ دفعہ 144 کے تحت سڑکیں بلاک کرنے، پہیہ جام ہڑتال، شٹر ڈاؤن یا کسی بھی قسم کی ہڑتال کی قطعی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کا مقصد شہریوں کی جان و مال کا تحفظ، امن و امان کی بحالی اور معمولاتِ زندگی کو برقرار رکھنا ہے۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے افراد، تنظیموں یا سہولت کاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ذمہ دار عناصر کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا جائے گا۔ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں، افواہوں پر کان نہ دھریں اور شہر کے امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔