لاہور ہائیکورٹ نے دفعہ 144 کے نفاذ کے طریقہ کار کیخلاف دائر درخواستوں کی سماعت 6 مئی کو مقرر کر دی ہے۔
جسٹس فاروق حیدر شہری ملک نجیع اللہ کی درخواستوں پر سماعت کریں گے۔ عدالت نے پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو جواب داخل کرانے کے لیے مہلت دے رکھی ہے۔درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر انتظامیہ نے دفعہ 144 کا نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کے جلسے روکنے کے لیے صوبے میں دفعہ 144 کا نفاذ کیا ہے، جو کہ سیاسی جماعتوں کے اجتماعات پر پابندی عائد کرتا ہے۔
درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے اجتماعات اور الیکشن کے دنوں میں دفعہ 144 کا نفاذ نہیں کیا جا سکتا اور اس طرح کے اقدامات آئین کے مختلف آرٹیکلز کی خلاف ورزی ہیں، جن میں آرٹیکل 9، 14، 15، 16، 17، 37 اور 38 شامل ہیں۔ درخواست گزاروں نے استدعا کی ہے کہ عدالت دفعہ 144 کے نفاذ کو کالعدم قرار دے۔