آزاد کشمیر میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال، مواصلاتی سروس بھی بند

آزاد کشمیر میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال، مواصلاتی سروس بھی بند

ویب ڈیسک: عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر آزاد جموں و کشمیر میں آج شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی جارہی ہے۔

 مظفرآباد میں تجارتی مراکز، بازار اور لاری اڈے مکمل بند ہیں جبکہ ٹرانسپورٹ بھی غائب ہے۔ صبح سویرے کھلنے والے ہوٹل اور دکانیں بھی بند رہی ہیں۔شہر کے سرکاری و نجی اسکول کھلے مگر طلبہ نہ آنے کے باعث تدریسی سرگرمیاں معطل رہیں۔آزاد کشمیر میں دوسرے روز بھی انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بند ہے جبکہ پہلی مرتبہ لینڈ لائن فون سروس بھی مکمل طور پر معطل کر دی گئی ہے۔عوامی ایکشن کمیٹی نے 38 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا ہے جس میں مہاجرین کی 12 نشستیں اور اشرافیہ کی مراعات ختم کرنے کا مطالبہ شامل ہے۔ آج کمیٹی کی جانب سے ریلی نکالنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔