ہیڈ کانسٹیبل فاروق پر ڈیوٹیوں اور تبادلوں کے عوض رشوت لینے ،کانسٹیبل عمران اور کانسٹیبل اسماعیل پر رشوت دینے کا الزام
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر پولیس لائنز میں ڈیوٹیوں اور تبادلوں کے عوض مبینہ رشوت لینے اور دینے والے تین پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ہیڈ کانسٹیبل فاروق پر کانسٹیبلز سے ڈیوٹیوں اور تبادلوں کے عوض رشوت لینے جبکہ کانسٹیبل عمران اور کانسٹیبل اسماعیل پر رشوت دینے کا الزام ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے نوٹس اور احکامات پر تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں انسپکٹر عمران کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا جس میں بھتہ خوری اور پولیس آرڈر 2002 کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔