پاکستان عالمی سرمایہ کاری کا نیا مرکز بن گیا:عرب نیوز

شرح سود میں کمی ثبوت ہے کاروباری اعتماد میں بہتری کیلئے ماحول ساز گار ہے 
اسلام آبا د(خصوصی رپورٹ)غیر ملکی جریدے نے پاکستان کو عالمی سرمایہ کاری کا نیا مرکز قرار دے دیا۔عرب نیوز میں شائع مضمون کے مطابق پاکستان میں معاشی اصلاحات کے باعث افراط زر کی شرح کم ہو کر 5 فیصد پر آچکی ہے، شرح سود میں کمی اس بات کا ثبوت ہے کہ کاروباری اعتماد میں بہتری اور سرمایہ کاری کیلئے ماحول ساز گار ہے۔عرب نیوز کے مضمون میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا کرنٹ اکانٹ سرپلس میں آچکا ہے جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر کئی برسوں کے بعد بلند ترین سطح پر ہیں، عالمی مالیاتی ادارے اور کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیاں پاکستان کی اصلاحاتی پیشرفت کا اعتراف کر رہی ہیں۔