میری ٹائم سیکٹر تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کا نیا مرکز بن گیا

 ملکی درآمدات و برآمدات کا تقریبا 90 فیصد حصہ غیر ملکی شپنگ کمپنیوں کے ذریعے منتقل ہو  نے لگا
اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات کے تحت پاکستان کا میری ٹائم سیکٹر تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کا نیا مرکز بن گیا۔پاکستان جدید بندرگاہوں اور وسیع سرمایہ کاری کے ذریعے وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات کے تحت عالمی تجارت و لاجسٹکس کا مرکز بننے کی جانب گامزن ہے۔ ملکی درآمدات و برآمدات کا تقریبا 90 فیصد حصہ غیر ملکی شپنگ کمپنیوں کے ذریعے منتقل ہو رہا ہے۔  وزیراعظم کے میری ٹائم ریفارمز ایجنڈے کے تحت کراچی، پورٹ قاسم اور گوادر پورٹس کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے