لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں بسنت فیسٹیول کے دوسرے روز سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئیایس پی ڈولفن اختر نواز نے والڈ سٹی لاہور کا دورہ کیا اور بسنت کے دوران ڈیوٹی پر مامور ڈولفن فورس کی ٹیموں کی چیکنگ کی۔دورے کے دوران ایس پی ڈولفن نے سکیورٹی پر تعینات جوانوں اور شہریوں سے ملاقات کی اور ریاستی ہدایات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق سیکٹر انچارجز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شہریوں کو بسنت کے موقع پر طے شدہ ضابطہ اخلاق سے مکمل طور پر آگاہ کریں۔ایس پی ڈولفن اختر نواز نے واضح کیا کہ ہوائی فائرنگ، آتش بازی اور منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے، کسی بھی خلاف ورزی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ والڈ سٹی میں تعینات تمام ڈولفن ٹیمیں ہمہ وقت آپریشن روم سے منسلک رہیں گی تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹا جا سکے۔ایس پی ڈولفن کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور بسنت فیسٹیول کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔