نیویارک(آئی این پی )امریکہ ریاست ہوائی کے آتش فشاں سے 100 فٹ تک اونچا لاوا پھوٹ پڑا۔امریکی جیولوجیکل سروے شمالی وینٹ سے 50 سے 100 فٹ اونچے لاوے مسلسل پھوٹ رہے ہیں۔ جیولوجیکل سروے کے مطابق شمال مشرق سے 16 کلومٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائیں گیسوں کے اخراج اور آتش فشاں کو پھیلا سکتی ہیں۔خیال رہے کہ کلاویہ آتش فشاں کا شمار دنیا کے گرم ترین آتش فشاں میں ہوتا ہے، کلاویہ آتش فشاں 23 دسمبر 2024 سے وقف وقفے سے مسلسل پھٹ رہا ہے۔