لاہور(کرائم رپورٹر)شاد باغ پولیس نے 15 کی کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے اغواء کے مقدمہ میں مطلوب لڑکی کو تلاش کر لیاگیا3سالہ امہ ہانیہ گھر سے چیز لینے نکلی اور راستہ بھٹک گئی ورثاء نے تلاش کرنے کے بعد تھانہ میں مقدمہ درج کروا دیا۔ ایس پی سٹی بلال احمد کی ہدایت پر 3 سالہ ہانیہ کو تلاش کرنے کیلئے ٹیم تشکیل دی گئی ایس ایچ او شاد باغ نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے چند گھنٹوں میں بچی کو بحفاظت تلاش کرلیا۔بیٹی کے بحفاظت ملنے پر والد نے شاد باغ پولیس کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دیں۔