کولمبیا: کوئلے کی کان میں گیس دھماکے، 2 مزدور ہلاک

بگوٹا (آئی این پی )کولمبیامیں کوئلے کی کان میں گیس دھماکے  کے نتیجے  میں 2 مزدور ہلاک ہو گئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز کولمبیا میں کوئلہ کان میں میتھین گیس دھماکے کے بعد 6 مزدور پھنس گئے تھے۔کوئلے کی کان کے باہر کان میں پھنسے ہوئے کان کنوں کے عزیز و قارب ابھی بھی اپنے پیاروں کی واپسی کے لیے پرامید ہیں۔کان میں پھنسے مزید 4 کان کنوں کے لیے ریسکیو آپریشن اب بھی جاری ہے۔