کوئلے کی کان میں زہریلی گیس،13مزدور بے ہوش

کالاباغ (خصوصی رپورٹ)کوئلے کی کان میں 13مزدور زہریلی گیس پھیلنے سے بے ہوش ہوگئے، تفصیلات کے مطابق گلاخیل میں کام کے دورانِ اچانک کان میں گیس پھیل گئی جس سے5مزدور بیہوش ہو کر گر پڑے،ان کو بچانے کے لئے ساتھی مزدور آگے بڑھے تو گیس کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے و ہ بھی بیہوش ہوگئے، مجموعی طور پر 13 مزدور زندگی موت کی کشمکش میں مبتلا ہو گئے جنہیں بڑی مشکل سے باقی مزدور زندہ نکالنے میں کامیاب ہو گئے۔ حادثہ کا شکار ہونے والے مزدوروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔