کرم میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی‘ 5 مزدور جاں بحق

جس وقت حادثہ پیش آیا مزدور کام میں مصروف تھے، ملبے تلے  پھنسے چھ کان کنوں  میں سے ایک کو نکال لیا گیا
کرم(آئی این پی )خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی جس میں دب کر پانچ کان کن جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق کرم میں ہونے والے کان کے حادثے میں شانگلہ سے تعلق رکھنے والے پانچ مزدور دب کر جاں بحق ہوئے جن کی لاشوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔کان بیٹھنے کا واقعہ یاستہ طورہ واڑی میں پیش آیا جس وقت حادثہ پیش آیا مزدور کام میں مصروف تھے، ملبے تلے چھ کان کن پھنسے جن میں سے ایک کو نکال لیا گیا۔