محکمہ جنگلی حیات ، 30 ملزموں کے چالان،4 لاکھ جرمانہ

اٹک اور ڈی جی خان میں کارروائیاں،تونسہ سے ریسکیو سور جنگل میں آزاد
لاہور (کرائم رپورٹر) محکمہ جنگلی نے پنجاب میں جنگلی جانوروں و پرندوں خصوصاً بٹیر کے ناجائز شکار اور کاروبار میں ملوث 30ملزموں کے چالان کرکے 27کو 4لاکھ روپے جرمانہ کردیا۔ ترجمان کے
 مطابق اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجر اٹک ذیشان یوسف جتوئی نے ٹیم کے ہمراہ مختلف علاقوں سے الیکٹرانک ڈیوائس اور جال کے ساتھ بٹیر کے غیرقانونی شکار اور کاروبار میں مشغول 24 شکاریوں کا چالان کرکے انہیں 3 لاکھ 30 ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کیا،نیز کالے تیتر کے غیرقانونی قبضہ کی پاداش میں ایک ملزم کاچالان کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔ وائلڈلائف سٹاف ڈی جی خان ریجن نے بٹیر کے ناجائز شکار میں ملوث 5ملزموں کا چالان کرکے3کو 57ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ جبکہ 2کیس تاحال زیر التوا ہیں نیز شکاریوں سے بازیاب کئے گئے 2 زندہ بٹیر قدرتی ماحول میں آزاد کردئییگئے ، ہیڈ تونسہ سے ریسکیو کئے گئے جنگلی سور کو لاشاری والا جنگل میں آزاد کردیاگیا۔