پابندی کی بنیادی وجہ بیماریوں کے پھیلا کو روکنا، املاک کو نقصان سے بچانا ‘ ماحولیاتی آلودگی کم کرنا ہے
جدہ (آئی ا ین پی ) سعودی دارالحکومت مقدس سیکرٹریٹ نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے آس پاس کبوتروں کو دانا کھلانے پر سخت پابندی عائد کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے 1ہزار سعودی ریال جرمانے کا اعلان کیا ہے، یہ اقدام عوامی صحت کے تحفظ اور شہری ماحول کی صفائی برقرار رکھنے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔ محکمہ صحت اور ماحولیاتی حکام نے واضح کیا ہے کہ اس پابندی کی بنیادی وجہ بیماریوں کے پھیلا کو روکنا، املاک کو نقصان سے بچانا اور ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنا ہے