(نماز جمعہ میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے والوں کو نکیل ڈالیں گے(واپس آنیوالی دہشت گردی کے پیچھے پی ٹی آئی ہے(عطاء تارڑ)

 دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں‘سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،دہشت گردوں کا مقصد صرف انتشار پھیلانا ہے،اسلام آباد واقعہ کے حوالے سے کافی پیشرفت ہوئی ہے
 پیغام امن کمیٹی کا مقصد ملک میں ہم آہنگی کا فروغ اور دہشت گردانہ نظریات کا خاتمہ ہے‘ ملک میں فرقہ واریت اور نفرت کی کوئی گنجائش نہیں:وزیر اطلاعات کی پریس کانفرنس 
لاہور(آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑنے کہا ہے  نماز جمعہ میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے والوں کو مکمل نکیل ڈالیں گے، سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،دہشت گردوں کا مقصد صرف انتشار پھیلانا ہے، دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ انتہائی ضروری ہے، پیغام امن کمیٹی کا مقصد ملک میں ہم آہنگی کا فروغ اور دہشت گردانہ نظریات کا خاتمہ ہے،یہ دہشت گردی جو واپس آئی ہے اس کے پیچھے پی ٹی آئی ہے۔یہاں  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ ترلائی میں ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہیں،اسلام آباد میں ہونے والے انسانیت سوز واقعہ پردکھ ہے، دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں،دہشت گردوں کا نظریہ دہشت پھیلانا ہے، مساجد اور امام بارگاہوں کی حفاظت کے لئے حکومت بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد واقعہ کے حوالے سے کافی پیشرفت ہوئی ہے، نماز جمعہ میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے والوں کو مکمل نکیل ڈالیں گے، سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،دہشت گردوں کا مقصد صرف انتشار پھیلانا ہے، دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ انتہائی ضروری ہے۔عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پیغام امن کمیٹی کا مقصد ملک میں ہم آہنگی کا فروغ اور دہشت گردانہ نظریات کا خاتمہ ہے، اس کمیٹی میں تمام مکاتب فکر سے نمائندگی موجود ہے، ملک میں فرقہ واریت اور نفرت کی کوئی گنجائش نہیں۔وزیراطلاعات نے کہا کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے، دہشت گرد چند کوڑیوں کی خاطر مسلمانوں کا خون بہا رہے ہیں، دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ ہو رہا ہے۔ عطا اللہ تارڑنے کہا کہ وزیراعظم نے انسداد دہشت گردی کے حوالے سے وزیر داخلہ کو مکمل ہدایت دی ہے، امام بارگاہ حملے میں زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، دہشت گردی کے واقعہ نے اس ناسور کے خاتمے کے لئے ہمارے عزم کو مزید مضبوط کیا ہے،ہمارا عزم بڑا واضح ہے کہ ہم نے دہشت گردوں کو نہیں چھوڑنا، دہشت گردوں کے لئے زمین تنگ کر دیں گے، قانون نافذ کرنے والے ادارے انتہائی متحرک ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ دہشت گردوں کی ہارڈ ٹارگٹ تک پہنچنے کی صلاحیت ختم ہو چکی ہے،دہشت گرد اپنے خاتمے کے قریب ہیں، بزدل دہشت گرد سافٹ ٹارگٹ کی تلاش میں رہتے ہیں۔ عطا اللہ تارڑنے کہا کہ سانحہ ترلائی کے سہولت کاروں کا تعین کرلیا گیا ہے، انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں گے،