ایران کیساتھ اگلے ہفتے پھر مذاکرات ہوں گے:صدر ٹرمپ

امریکہ نے ایران سے اشیاء  خریدنے والے ممالک پر ثانوی ٹیرف عائد کردیا
واشنگٹن(آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات کا اگلا دور ہونے کی تصدیق کردی۔صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں ایران کے ساتھ مذاکرات کے پہلے دور کو مثبت قرار دیا اور کہا کہ  جمعہ کوہوئے مذاکرات کے نتائج اچھے آئے ہیں۔ ایران امریکا سے معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔ ایران کے ساتھ اگلا ہفتے پھر مذاکرات ہوں گے۔  دوسری جانب امریکا نے ایران سے اشیا خریدنے والے ممالک پر ثانوی ٹیرف عائد کردیا۔وائٹ ہائوس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیئے