اسلام آباد(آن لائن)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی مذاکرات گذشتہ شب مکمل ہو گئے جبکہ اگلے بجٹ پر پالیسی سطح کے بجٹ مذاکرات آج پیر سے شروع ہو نگے۔پاکستان تنخواہ دار طبقے کو ریلیف کے لئے مختلف تجاویز بھی آئی ایم ایف کے سامنے رکھے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی مذاکرات 23 مئی تک جاری رہیں گے۔ذرائع ایف بی آرکے مطابق ان مذاکرات کے بعد بجٹ 2 جون کو پیش کیا جائے گا۔