کراچی میں 2 ماہ کے دوران ٹریفک حادثات میں 96 افراد جاں بحق

کراچی میں 2 ماہ کے دوران ٹریفک حادثات میں 96 افراد جاں بحق

کراچی میں گزشتہ 2 ماہ کے دوران مختلف ٹریفک حادثات میں 96 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جب کہ 1300 کے قریب افراد زخمی ہوئے۔

پولیس حکام کے مطابق شہر میں ڈمپر کی ٹکر کے 4 مختلف واقعات میں 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق افراد میں 71 مرد، 12 خواتین اور 13 بچے شامل ہیں۔واضح رہے کہ آج بھی کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ پر ایک المناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب تینوں افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے اور ایک تیز رفتار ڈمپر نے انہیں ٹکر مار دی۔