آن ڈیوٹی اے ایس آئی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

 لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی ڈی اے وی ایل ایس ماڈل ٹائون کا اے ایس آئی حرکت قلب بندہونے کے باعث خالق حقیقی سے جاملا۔پولیس ترجمان کے مطابق سی سی ڈی اے وی ایل ایس میں تعینات تھا اے ایس آئی ظہیر عباس کو دورآن ڈیوٹی دل کا دورہ پڑا جس کے باعث طبعیت خراب ہوگئی اس کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال لیکر جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا پولیس نے لاش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی