جون 127 سال میں جاپان کا گرم ترین مہینہ قرار

ٹوکیو (آئی این پی )جاپانی محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جاپان میں جون کا مہینہ 127سال بعد تاریخ کا گرم ترین مہینہ رہا۔محکمہ موسمیات کے بیان میں بتایا گیا کہ جون 2025میں اوسط درجہ حرارت تاریخ میں سب سے زیادہ ریکارڈ ہوا۔بیان کے مطابق جون میں اس خطے میں ہوا کے شدید دبائو کا نظام مسلسل برقرار رہا جس کے باعث ماہانہ اوسط درجہ حرارت معمول کے مقابلے میں 2.34 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہا۔