وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں حکومت میں ہوتے ہوئے بھی دھاندلی کا رونا رو رہی ہے، جو مضحکہ خیز ہے۔خواجہ آصف نے الزام عائد کیا کہ 8 فروری کے جلسے کے لیے عوامی پیسہ اور حکومتی وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں، جبکہ جلسہ گاہ بھرنے کے لیے سرکاری ملازمین کو استعمال کیے جانے کا بھی خدشہ ہے۔انہوں نے پی ٹی آئی کو چیلنج کیا کہ اگر احتجاجی جلسہ کرنا ہے تو پنجاب، سندھ یا بلوچستان میں کریں، جہاں ان کا دعویٰ ہے کہ ان کے ساتھ زیادتی ہوئی۔ وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ان صوبوں میں پی ٹی آئی کی قیادت بھی روپوش ہو جاتی ہے۔