وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایک اہم بیان میں کہا ہے کہ صوبہ بلوچستان بھی خیبر پختونخوا کی طرح دہشت گردی سے شدید متاثر ہے۔
انہوں نے اپنی درخواست میں وفاقی وزیر داخلہ سے کہا ہے کہ اگر خیبر پختونخوا حکومت بلٹ پروف گاڑیاں لینے سے انکاری ہے، تو یہ گاڑیاں بلوچستان کو منتقل کی جائیں تاکہ صوبے میں دہشت گردی کے خلاف اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔انہوں نے زور دیا کہ بلوچستان کو دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کے لیے اضافی حفاظتی سازوسامان اور بلٹ پروف گاڑیاں کی اشد ضرورت ہے تاکہ عوام کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام کا تحفظ حکومت بلوچستان کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے مزید مؤثر اور سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان بھی دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر ہے اور صوبائی حکومت ہر ممکنہ اقدام اٹھا رہی ہے تاکہ امن قائم رکھا جا سکے اور عوام کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ اس درخواست کے پس منظر میں، بلوچستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات اور صوبے کی سیکورٹی صورتحال کو بہتر بنانے کی کوششیں شامل ہیں۔