امریکہ کی ریاست الاسکا میں لاپتہ ہونے والا چھوٹا طیارہ تباہ شدہ حالت میں برفیلے سمندر میں مل گیا۔ طیارے میں موجود تمام 10 مسافر ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق:
بیرنگ ایئر کی پرواز، جس میں 9 مسافر اور 1 پائلٹ سوار تھے، الاسکا کے نوم شہر کے قریب لاپتہ ہوگئی تھی۔ یہ طیارہ سیسنا 208B گرینڈ کارواں تھا، جو جمعرات کی سہ پہر انالکلیٹ سے نوم جاتے ہوئے ریڈار سے غائب ہوگیا تھا۔امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق، طیارے کا ملبہ برفیلے سمندر میں دو ٹکڑوں میں تقسیم پایا گیا۔ حادثہ الاسکا کی گزشتہ 25 سالہ تاریخ میں ایک خوفناک فضائی حادثہ قرار دیا جا رہا ہے۔ریسکیو ٹیمیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے طیارے کی تلاش میں مصروف تھیں جب انہیں طیارے کا ملبہ ملا۔ پرواز نمبر 445 نے 2:37pm پر انالکلیٹ سے ٹیک آف کیا تھا اور اسے آخری بار 3:16pm پر نورٹن ساؤنڈ کے علاقے میں ریڈار پر دیکھا گیا تھا۔