تھائی لینڈ میں ایک افسوسناک فضائی حادثے میں پولیس کا چھوٹا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار تمام 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ہواہن ایئرپورٹ کے قریب پیش آیا، جہاں مقامی پولیس کا ٹوئن اوٹر طیارہ تربیتی پرواز کے دوران سمندر میں گر گیا۔ تھائی نیشنل پولیس نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ یہ طیارہ پولیس ایوی ایشن ڈویژن کی ملکیت تھا اور افسران کی پیرا شوٹ تربیت کے لیے ایک آزمائشی پرواز پر تھا۔تھائی ایمرجنسی سینٹر کے مطابق حادثہ صبح سوا 8 بجے پیش آیا۔ طیارے میں ایک پائلٹ اور پانچ پولیس اہلکار سوار تھے، اور تمام افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔