الاسکا: چھوٹا تجارتی طیارہ لاپتہ، 10 افراد سوار

الاسکا: چھوٹا تجارتی طیارہ لاپتہ، 10 افراد سوار

الاسکا میں ایک چھوٹا تجارتی طیارہ لاپتہ ہو گیا، جس میں 9 مسافر اور ایک پائلٹ سوار تھے۔

الاسکا پولیس کے مطابق طیارہ شام 4 بجے روانہ ہوا تھا لیکن مقررہ وقت پر اپنی منزل، نوم (Nome)، نہیں پہنچ سکا۔ طیارے کی گمشدگی کے بعد ریسکیو ٹیمیں اور متعلقہ ادارے تلاش کے کام میں مصروف ہیں۔یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب حالیہ دنوں میں امریکا میں دو مختلف فضائی حادثات رونما ہو چکے ہیں۔چند دن قبل فلاڈیلفیا کے شمال مشرقی علاقے میں ایک چھوٹا طیارہ گرنے سے 6 افراد ہلاک ہو گئے تھے، جبکہ واشنگٹن میں ایک مسافر جہاز اور ہیلی کاپٹر کے درمیان تصادم میں 67 افراد جان سے گئے تھے۔الاسکا میں لاپتہ ہونے والے طیارے کی تلاش اور اس کے مسافروں کی خیریت کے حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔