امریکا: بیرنگ ایئر کا طیارہ 10افراد سمیت لاپتا، سرچ آپریشن جاری

سیسنا 208B گرینڈ کارواں انالکلیٹ سے نوم جاتے ہوئے ریڈار سے غائب ہوگیا،9مسافر اورپائلٹ سوار
 الاسکا (آئی این پی امریکا میں بیرنگ ایئر کی ایک پرواز، جس میں 9مسافر اور 1پائلٹ سوار تھے، الاسکا میں نوم کے قریب لاپتا ہوگئی۔ طیارہ سیسنا 208B گرینڈ کارواں انالکلیٹ سے نوم جاتے ہوئے ریڈار سے غائب ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ پرواز نمبر 445 نے 2 بجکر 37 منٹ  پر انالکلیٹ سے ٹیک آف کیا تھا۔ اور آخری بار نورٹن سانڈ کے علاقے میں 3 بجکر 16 منٹ  پر ریڈار پر دیکھی گئی۔رپورٹ کے مطابق طیارہ لاپتہ ہونے کے بعد شام 4 بجے سے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کی جانب سے طیارے کی تلاش اور مسافروں کو بچانے کی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔اس سلسلے میں نوم فائر ڈیپارٹمنٹ اور وائٹ مانٹین کے زمینی عملے نے بھی تلاش کا عمل شروع کردیا ہے۔ موسم کی خرابی اور کم مرئیت کی وجہ سے فضائی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے۔ امریکی کوسٹ گارڈ نے لاپتا طیارے کی تلاش میں C-130 طیارہ روانہ کیا ہے جو گرڈ پیٹرن میں تلاش کرے گا۔