گلگت(آئی ا ین پی)سانحہ بابو سر میں ایک اور فیملی کے لاپتہ ہونے کی تصدیق ہوگئی۔ترجمان گلگت بلتستان حکومت کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد میں نجی ٹی وی کی اینکر شبانہ لیاقت انکے شوہر اور 3 بچے بھی شامل ہیں۔ سرچ آپریشن کے دوران اینکر کا کارڈ اور پرس مل گیا۔عینی شاہدین کے مطابق 10 سے 15 سیاح شاہراہ بابوسر میں سیلابی ریلوں میں بہہ گئے تھے۔