مالی :سونے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 10افراد ہلاک، متعدد لاپتا

 لاپتا افراد کی تلاش اور بچائو کے لیے تمام ریاستی وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،علاقائی گورنر 
 بماکو (آئی این پی )مالی میں سونے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 10افراد ہلا ک اور متعدد لاپتا گئے۔غیرملکی خبر رساںادارے کے مطابق مرنے والوں زیادہ تر خواتین ہیں، زیادہ تر کان کن گڑھے میں پھنس گئے، کچھ کیچڑ والے پانی میں ڈوب گئے۔بدقسمتی سے ان میں سے کسی کو بھی زندہ نہ بچایا جاسکا، خطرناک حالات کے باعث کسی بھی لاش کو بر آمد نہیں کیا جا سکا۔علاقائی گورنر نے کہا کہ لاپتا افراد کی تلاش اور بچائو کے لیے کوششیں جاری ہیں، تمام ریاستی وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔