امریکی وزیر خارجہ رواں ماہ اسرائیل و عرب ممالک کا دورہ کرینگے

 واشنگٹن (آئی این پی)امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو فروری کے وسط میں اسرائیل اور عرب ریاستوں کا دورہ کریں گے جبکہ انہوں نے کہا ہے کہ   جوہانسبرگ میں ہونے والی جی 20سمٹ میں شرکت نہیں کروں گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو 13سے 18فروری تک میونخ سکیورٹی کانفرنس میں شرکت کے علاوہ اسرائیل، متحدہ عرب امارات، قطر اور سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔