چین کے وزیر خارجہ کے رواں ماہ پاکستان کے دور ے کا امکان

اسلام آباد(آئی این پی )چین کے وزیر خارجہ وانگ یی  کے رواں ماہ   پاکستان کے  دور ے کا امکان ہے ۔ میڈیارپورٹ کے مطابق  ذرائع کا کہنا ہے کہ  وانگ یی 20 اور 21 اگست کو اسلام آباد کا دورہ کرینگے   اور پاک چین سالانہ اسٹرٹیجک ڈائیلاگ میں شریک ہوں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اس ڈائیلاگ میں دو طرفہ تعلقات، سی پیک منصوبے کی پیشرفت، دفاعی تعاون، اقتصادی معاملات اور خطے کی سلامتی پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔