مزید عرب ممالک اسرائیل سے تعلقات قائم کر سکتے ہیں: امریکی وزیر خارجہ

کچھ رکاوٹوں کے باوجودسعودی عرب بھی اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے، مارکو روبیو
 واشنگٹن(آئی این پی ) امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے عندیہ دیا ہے کہ 2025کے اختتام سے قبل مزید عرب ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب بھی تاحال اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے، حالانکہ کچھ رکاوٹیں موجود ہیں۔مارکو روبیو نے یہ بات ہائوس فارن افیئرز کمیٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہامیرے خیال میں اس سال کے اختتام سے پہلے مزید ممالک ابراہیم معاہدے میں شامل ہو سکتے ہیں۔