لیسکو ریکوری مہم کے 400 روز ، 3 ارب سے زائد وصول

لاہور(خصوصی رپورٹ ) لیسکو کی ریکوری مہم کو 400 روز مکمل ہو گئے،اس دوران 1 لاکھ 19 ہزار 187 نادہندگان سے 3 ارب سے زائد کی ریکوری کی گئی۔ سرکاری نادہندہ اداروں کی جانب سے تاحال واجبات ادا نہیں کئے جاسکے ۔ذرائع کے مطابق وفاقی اور صوبائی ادارے لیسکو کے اربوں روپے کے نادہندہ ہیں، لیسکو کی جانب سے متعدد بار نوٹسز جاری کئے گئے مگر واجبات ادا نہیں ہوسکے۔