خلیجی ممالک کے شہریوں کیلئے پاکستان ویزاا فری بن گیا

خلیجی ممالک کے شہری اب بغیر ویزے کے پاکستان میں90 دن تک قیام کر سکیں گے
جدہ(آئی این پی)خلیجی ممالک کے شہری اب بغیر ویزے کے پاکستان میں داخل ہو سکتے ہیں اور 90 دن تک قیام کر سکیں گے،گزشتہ پانچ سالوں کے دوران، 17لاکھ پاکستانیوں نے سعودی عرب کا سفر کیا ،پاکستان کو گزشتہ مالی سال سعودی عرب سے 7.4 بلین ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں،سعودی عرب کو پاکستان کی برآمدات میں 22 فیصد اضافہ، 700 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں،جدہ چیمبر میں "پاکستان سعودی بزنس فیسیلیٹیشن ڈیسک" کے قیام کی تجویز،پاکستان انویسٹر فورم بھی متعارف کرادیا گیا،حلال گوشت، ڈیری مصنوعات، آئی ٹی خدمات اور فارماسیوٹیکلز میں تجارت کو بڑھانے کا فیصلہ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے جمعہ کو جدہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں سعودی تاجروںسے ملاقات کی جس میں انہوںپاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دوطرفہ تجارت کو بڑھانے، سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور طویل مدتی اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ گفتگو کے دوران وزیر نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی جو مشترکہ اقدار، باہمی اعتماد اور مضبوط سماجی و اقتصادی تعاون پر قائم ہیں