پاکستان، ایران اور خلیجی ممالک میں مسائل کے حل کیلئے تیار ہے:عبدالباسط

 سعودی عرب اور یو اے ای کے درمیان اختلافات کو بھی دور کرنے کی کوششیں جاری ہیں: سابق ہائی کمشنر 
اسلام آباد(آئی این پی )سابق ہائی کمشنر عبدالباسط  نے کہا ہے کہ  پاکستان نے ایران اور خلیجی ممالک، خصوصا متحدہ عرب امارات کے درمیان مسائل کے حل کیلئے اہم کوششیں شروع کر دیں ہیں۔سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں  عبدالباسط نے کہاکہ اسلام آباد معاہدوں کے بعد پاکستان ایران اور خلیجی ممالک، خصوصا متحدہ عرب امارات کے درمیان مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرنے کے لئے  تیار ہے۔ سعودی عرب اور یو اے ای کے درمیان اختلافات کو بھی دور کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔پاکستان زندہ باد۔