پاکستان کا انڈونیشیا کے صدر کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد کا سرکاری دورہ، دونوں ممالک کے تعلقات میں نئی روح پھونکیگا۔
یہ دورہ اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ اس سال پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قائم ہونے کی 75ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے، اور انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو پہلی بار اسلام آباد کا دورہ کر رہے ہیں۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق، صدر پرابووو سوبیانتو اپنے 2 روزہ دورے کے دوران وزیرِاعظم سے وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے، اور وہ صدرِ آصف علی زرداری، چیف آف آرمی سٹاف، اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
اس دورے کے دوران، دونوں ممالک مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے بات چیت کریں گے، جن میں تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، صحت، آئی ٹی، موسمیاتی تبدیلی، تعلیم، اور ثقافت شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، علاقائی اور عالمی سطح پر شراکت داری کو مضبوط بنانے پر بھی تبادلۂ خیال ہوگا۔دورے کے موقع پر ممکن ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے جائیں، جو دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔