فائرنگ کرکے طالبہ کو زخمی کرنیوالا ملزم گرفتار مقدمہ درج کرلیا گیا

غازی آباد (خصوصی رپورٹ )ساہیوال پولیس نیواپڈا دفتر کے سامنے فائرنگ کرکے طالبہ کو زخمی کرنے کے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔دو روز قبل بی اے کا پیپر دینے جانے والی طالبہ سیدہ انا حیدر کو احتشام نامی نوجوان نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کردیا تھا ، پولیس نے احتشام کے خلاف اقدامِ قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیاہے۔